| العنوان | الكاتب |
|---|---|
دراسة مقارنة بين الإسلام والشيعة ( أردو )دراسة مقارنة بين الإسلام والشيعة: حاول المؤلف - رحمه الله - في هذا الكتاب كشف عوار الشيعة وإثبات حقيقة الإسلام وصداقة أهل السنة والجماعة. وهذا الكتاب في الأصل عبارة عن مجموعة خمس رسائل، وهي كالتالي: 1- 100 سؤال للشيعة. 2- أجوبة مفحمة عن اعتراضات الشيعة. 3- عقائد الشيعة (100 نظرية عجيبة). 4- شهادة عمار بن ياسر - رضي الله عنه -. 5- تاريخ الشيعة. www.aqeedeh.com فارسی زبان میں اسلام اور شیعیت کا تقابلی جائزہ اسلام كی حقّانیت اوراہل سنت وجماعت کی صداقت پر دلائل کا مرقّع لا جواب علمی تحقیقی مقبول عام اور کثیرالاشاعت رسالہ "اسلام اور شیعت کا تقابلی جائزہ " جو در اصل پانچ اہم رسالوں کا مجموعہ ہے: 1- شیعہ حضرات سے ایک سوسوالات. 2- شیعہ کے تمام اعتراضات کا مدلل جواب. 3- عقائد الشیعہ (100 عجیب نظریات). 4- حضرت عمار بن یاسر کی شہادت. 5- تاریخ شیعہ. | حافظ مهر محمد ميانوالوى |
حكم سماع الأغاني والموسيقي والمعازف ( أردو )حكم سماع الأغاني والموسيقي والمعازف: إن الإستماع إلى الأغاني حرام ومنكر، ومن أسباب مرض القلوب وقسوتها وصدِّها عن ذكر الله وعن الصلاة. وقد فسّر أكثر أهل العلم قوله تعالى: {ومن الناس من يشتري لهوَ الحديث} [لقمان: 6] بالغناء، وكان عبد الله بن مسعود - رضي الله عنه - يُقسِم على أن لهو الحديث هو الغناء. وفي هذا الكتاب بيان الحكم الشرعي ... سماع وقوالى اور گانا وموسیقی (کتاب وسنت اور سلفِ امت کی نظر میں) بے شک گانا بجانا اور قوالی کا سننا حرام ہے اور دل میں نفاق وذکرالہی سے دوری کا سبب ہے اسی لئے شریعت نے اسے حرام قراردیا ہے اور نبی صلى اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:" میرى امت میں سے ایسے لوگ ضرور پیدا ہونگے جو شرمگاہ [زنا] ’ ریشم ’ شراب اور گانا وموسیقی کو حلال کرلیں گے"- کتاب مذکور میں اسی سے متعلق کتاب وسنت کی روشنی میں تفصیلی گفتگو کی گئی ہے. نہایت ہی مفید کتاب ہے ضرور مطالعہ کریں اللہ سے دعا ہے کہ ہم سب کو اس مرض سے محفوظ رکھے آمین. | أبو عدنان محمد منير قمر |
فضائل الأعمال الصحيحة ( أردو )فضائل الأعمال الصحيحة: للأعمال والأقوال الفاضلة أهمية بالغة في الإسلام؛ لأن الشخص الذي يبتغي رضا الله - سبحانه وتعالى - يستحق بالعمل عليها الأجرالعظيم والثواب الجزيل، ومن ثَمَّ يحسّن دنياه وعقباه، ولهذا يجب علينا أن ننشر الأعمال الفاضلة وثوابها بين الناس. ولما كانت المؤلفات في باب فضائل الأعمال قليلة، ومن أشهرها كتاب «فضائل ... دعوتِ اسلامی کو عام کرنے کیلئے صحیح فضائلِ اعمال اسلام میں فضائل اعمال واقوال کی بڑی اہمیت ہے کیونکہ اللہ کی مرضى کا متلاشی انسان ان پرعمل کرکے زیادہ سے زیادہ ثواب کما کر اللہ کو خوش کرنا چاہتا ہے اور پھر اللہ کی رحمتوں اور نعمتوں کو حاصل کرکے اپنی دنیا وآخرت کو اچھی بنانا چاہتا ہے. اسلئے اعمال کی فضیلت اور انکے اجروثواب کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک عام کرنے کی ضرورت ہے. چونکہ فضائل اعمال سے متعلق سب سے مشہور کتاب تبلیغی جماعت کی "تبلیغی نصاب" کی کتاب ہے لیکن اللہ جانتا ہے اسمیں کس قد آزادی سے ضعیف اور موضوع احادیث کو بھردیا گیا ہے- یہی نہیں بلکہ ایسے قصوں اور کہانیوں کو جمع کردیا گیا ہے جو صحیح عقیدہ کے خلاف ہیں- کرامت کے نام پر انہیں قبول کیا جارہا ہے –اللہ تعالى معاف فرمائے ان کے جامع اور مؤلف کو نیز ان پر یقین رکھنے والوں کو- اسی ضرورت کو پیش نظر رکھتے ہوئے ابوحمزہ عبدالخالق صدیقی حفظہ اللہ نے صحیح فضائل اعمال کے نام سے یہ کتاب تالیف فرمائی ’جسکی ترتیب واضافہ کا کام حافظ محمود حفظہ اللہ نے انجام دیا ہے. اس کتاب میں قرآن اورصحیح حدیث کے ذریعہ فضائل اعمال کو جمع کیا گیا ہے’ مواد کا حوالہ بھی دے دیا گیا ہے- اللہ تعالى مؤلف ’ مرتب ’ پبلشرسب کو اپنے انعامات سے نوازے.اہل خیر وطلاب خیر کیلئے اجروثواب کا بہت بڑا موقع ہے کہ اس کتاب کو لوگوں میں مفت تقسیم کرکے ثواب دارین سے مستفید ہوں. | |
رياض الأخلاق ( أردو )رياض الأخلاق: هذا الكتاب مفيد لكل خطيب وواعظ؛ حيث اشتمل على أحاديث تتعلق بأخلاق الرسول - صلى الله عيه وسلم -، وحاول المؤلف فيه أن يقتطف من كل بساتين حياته - صلى الله عليه وسلم - زهرةً ورتَّبَها بترتيب رائع. رياض الاخلاق کتاب"ریاض الاخلاق" کے مصنف اخبار"اہلحدیث" کے مشہورمقالہ نگارمولانا حکیم محمد صادق سیالکوٹی ہیں-کتاب واقعی اسم بامسّمى ہے علم اخلاق پربے شمارکتابیں نئے اورپرانے زمانہ میں لکھی جاچکی ہیں- جن میں سے بعض نے اچھی شہرت پائی ہے-مگراس کتاب میں جوخوبی ہم دیکھتے ہیں-وہ دوسری کتابوں میں بہت کم نظرآتی ہے-مصنف نے اخلاق کا کوئی پہلونہیں چھوڑا-اخلاق فاضلہ کی جوتشریح کی گئی ہے- وہ قابل تحسین ہے’پھراخلاقی مضامین کے علاوہ اسلامى آداب اورتہذیب کوایسے شگفتہ پیرائے میں بیان کیا گیا ہے- کہ کتاب کو خود بخود پڑھنے کوجی چاہتا ہے-کئ سوعنوانوں پرمشتمل ہے-جسمیں احادیث نبویہ اورآیات قرآنیہ کا دریا موجیں مارتا ہوا نظرآتا ہے-حقیقت میں یہ کتاب واعظوں اورخطیبوں کی جان ہے’ہرمسجد ومجلس میں سنائے جانے کے قابل ہے-کتنا ہی سنگ دل سے سنگ دل انسان ہو-وہ بھی اس کتاب کو پڑھ کرمتاثرہوجائے گا- اللہ تعالى مصنف کوجزائے خیردے’کہ انہوں نے عوام وخواص کی تہذیب اسلامی’اورآداب شریعت’ اوراخلاق فاضلہ کواپنانے کیلئے شستہ زبان میں’خطیبانہ رنگ میں’ایک ایسے زمانہ میں یہ کتاب تحریرفرمائی ہے-جبکہ انسانی اخلاق پامال ہورہے ہیں- انسانیت گررہی ہے’اس کتاب کا مطالعہ ’انسان کو سنجیدہ اوربااخلاق بننے کیلئے نہایت مفید ثابت ہوگا. | |
تعال نفهم القرآن ( أردو )تعال نفهم القرآن: هذا الكتاب عبارة عن دروس مُبسَّطة مُعِينة على فهم كتاب الله - عز وجل -، ومن أهدافها: 1- تسهيل فهم القرآن. 2- التعود على أداء الصلاة بطريقة مؤثرة. 3- التشويق إلى تلاوة القرآن الكريم بعد الفهم له. 4- تسهيل التعامل مع القرآن. 5- إنشاء جوّ للعمل الجماعي. 6- التركيز على القواعد الصَّرفية وحفظ الألفاظ. آؤ قرآن سمجھیں زیرنظرکتاب چند تربیتی کورس پرمشتمل ہے جو قرآن فہمی میں نہایت ہی مفید ومعاون ہے. اس کورس کے اہداف درج ذیل ہیں: قرآن کو سمجھنا آسان ہوجائےٍ. نماز کو مؤثر طرح سے پڑھنے کی عادت ہو. قرآن سمجھ کر بار بار تلاوت کرنے کا شوق پیدا ہو. قرآن سے تعامل سمجھ میں آئے. ٹیم ورک یا اجتماعیت کی اسپرٹ پیدا ہو. عربی زبان سیکھنے اور قرآن فہمی کے اس کورس میں فرق فرق نمبر-1: صرف سننے اور پڑھنے پر توجہ فرق نمبر-2: نماز سے ابتداء فرق نمبر-3:الفاظ معانی پر زیادہ توجہ فرق نمبر-4: صَرْف پر زیادہ زور’ نَحْو پرکم. |

